غیرملکی آمدن واثاثوں کے گوشوارے جمع کرانا لازمی قرار

سالانہ اسٹیٹمنٹ کے لیے آمدن کی حد10ہزار،اثاثوں کی مالیت ایک لاکھ ڈالر مقرر


Irshad Ansari May 06, 2018
سالانہ اسٹیٹمنٹ کے لیے آمدن کی حد10ہزار،اثاثوں کی مالیت ایک لاکھ ڈالر مقرر۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے لیے مالی معاونت اورٹیکس چوری سمیت دیگرمالیاتی جرائم کی روک تھام کیلیے بیرون ملک سے 10 ہزارڈالرسے زائدآمدن یا ایک لاکھ ڈالر سے زائدمالیت کے اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے غیرملکی آمدن واثاثہ جات کی اسٹیٹمنٹ (فارن انکم اینڈایسٹ اسٹیٹمنٹ)جمع کرانے کولازمی قرار دینے کافیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آرنے فنانس بل 2018 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 میں ایک نئی شق 116 اے شامل کی ہے جسکے تحت مذکورہ آمدن یااثاثہ جات کی صورت میںفارن انکم اینڈایسٹ اسٹیٹمنٹ جمع کرانالازمی ہوگی۔ یہ اسٹیٹمنٹ ایف بی آر کے وضع کردہ فارم کے مطابق دینا ہوگی جبکہ مخصوص طریقہ کار کے مطابق اسکی تصدیق بھی کرانا ہوگی۔

اسٹیٹمنٹ دینے والے کومتعلقہ ٹیکس ائیرکے آخری دن تک مجموعی غیر ملکی اثاثہ جات اور واجبات کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔اسٹیٹمنٹ جمع کرانے والے ٹیکس دہندہ نے اگرٹیکس ائیر کے دوران کوئی غیرملکی اثاثہ کسی دوسرے شخص کومنتقل کیا ہوگا تو اس کی بھی تفصیل دینا ہوگی۔اسی طرح ٹیکس ائیر کے دوران حاصل ہونیوالی آمدنی اوراخراجات کی بھی تفصیلات دینا ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں