رمضان المبارک کا چاند 16مئی کو نظر آنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات

رمضان المبارک کا نیا چاند منگل 15مئی کوشام 5بجکر 49منٹ پرپید اہوگا۔


Staff Reporter May 06, 2018
رمضان المبارک کا نیا چاند منگل 15مئی کوشام 5بجکر 49منٹ پرپید اہوگا۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں 16مئی کورمضان المبارک کاچاند نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند منگل 15مئی کوشام 5بجکر 49منٹ پرپید اہوگا اور بدھ 16مئی کوسورج غروب ہونے کے بعداندھیرا ہوتے ہی نئے چاند کا بخوبی مشاہدہ کیا جاسکے گا جب کہ چاند طلوع کے بعد مسلسل 61منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16مئی کو شہر کا مطلع صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم قوی امکان یہ ہے کہ رمضان المبارک کا چاندکراچی میں دکھائی دے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں