دوا ساز کمپنیاں 2D بارکوڈ پر عملدرآمد کی پابند

اپنی تمام پراڈکٹس کے باکس،کنٹرینرزیابوتل پرفکسڈ شدہ ریپرز پر2-D بارکوڈ پرنٹنگ کو یقینی بنائیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی


شبیر حسین May 06, 2018
اپنی تمام پراڈکٹس کے باکس،کنٹرینرزیابوتل پرفکسڈ شدہ ریپرز پر2-D بارکوڈ پرنٹنگ کو یقینی بنائیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر کی تمام ادویہ سازکمپنیوں اورامپورٹرزکواپنی پراڈکٹس پر 2-D بارکوڈ پرنٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس ضمن میں چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن،چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اورایکزیکٹو ڈائریکٹر فار مابیوروکے ذریعے ملک بھرکی رجسٹرڈتمام700کے قریب ادویہ سازکمپنیوں اورامپورٹرزکوجاری کئے۔

تمام ادویہ سازکمپنیوں اورامپورٹرزسے کہاگیاکہ وہ اپنی تمام پراڈکٹس کے باکس،کنٹرینرزیابوتل پرفکسڈ شدہ ریپرز پر2-D بارکوڈ پرنٹنگ کو یقینی بنائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں