سنگین حالات سے نکلنے کے لیے رائٹرز کردار نبھائیں حسینہ معین

کسی بھی ملک میں تبدیلی کا سبب قلم کار بنتا ہے، عروف ڈرامہ نگار کی گفتگو


Showbiz Reporter April 18, 2013
کسی بھی ملک میں تبدیلی کا سبب قلم کار بنتا ہے، عروف ڈرامہ نگار کی گفتگو فوٹو: فائل

معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جوسنگین حالات ہیں ان سے نکلنے کے لیے ہمارے قلمکاروں کواپنی تحریروں سے بتاناہوگاکہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اورمعاشرے میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں تبدیلی کا سبب اسکا قلمکار بنتا ہے مگر افسوس ہم ان حالات میں بھی ساس بہو کی کہانی سے باہر نہیں نکل رہے۔



ایک سوال کے جواب میں حسینہ معین کا کہنا تھا کہ میں ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ایک ڈرامہ تحریر کررہی ہوں جس کی کہانی ملک کے موجودہ مسائل کے گرد گھومے گی یہ ملک ہمارا ہے اس کوتباہی سے بچانا ہمارا فرض ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت جوڈرامے بنائے جارہے ہیں ان سے مطمئن نہیں ہوں ہمیں اپنی کہانیوں میں تبدیلی لانی ہوگی اب روایتی کہانیوں سے عوام کوبہت دیرتک بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں