6 ملکی ہاکی اے ایچ ایف کا پاکستان کو این او سی جاری

رواں برس 2 سے 10 ستمبر تک شیڈول ایونٹ میں افغانستان، سری لنکا، قازقستان، اومان اور ترکی کی ٹیمیں مہمان بنیں گی۔


رواں برس 2 سے 10 ستمبر تک شیڈول ایونٹ میں افغانستان، سری لنکا، قازقستان، اومان اور ترکی کی ٹیمیں مہمان بنیں گی۔ فوٹو:فائل

ایشین ہاکی فیڈریشن نے6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقادکے لیے این او سی جاری کردیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اے ایچ ایف کو تحریری طور پر آگاہ کیاکہ موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک میں پاکستان سپر لیگ، اسکواش اور دیگر انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوچکا ہے، لہٰذا ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کی فیڈریشن کو پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے میچز کھیلنے کی اجازت اور این او سی جاری کیا جائے تاکہ میگا ایونٹ کے انعقادکو یقینی بنایا جاسکے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے ایونٹ ڈائریکٹر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کہاکہ 6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کے لیے بھر پوراندازمیں آرگنائز کرنے کے لیے این اوسی جاری کردیا ہے اورکہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقادکیلیے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا، ریفری اور ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

افغانستان، سری لنکا، قازقستان، اومان، ترکی کی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے آمادگی کا اظہارکردیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئرخالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹس کوآرگنائز کرنے کیلیے ہدف طے کرلیا ہے، وزیر اعظم پاکستان و ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل آف آصف باجوہ سے ملاقات کے دوران میں ہاکی کی ترقی کیلیے بات چیت کی تھی۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک غیرملکی ہاکی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی اورآرمی ہاکی اسٹیڈیم اورشہنازشیخ ہاکی اسٹیڈیم میں میچز آرگنائز کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ راوں برس مزید ٹیموں کوبھی پاکستان آنے کی دعوت دی جائیگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |