فٹبال ورلڈ کپ روسی صدر افتتاحی میچ دیکھیں گے

روس میں ورلڈ کپ کا میلہ 14 جون سے 15 جولائی تک سجے گا۔


Sports Desk May 06, 2018
روس میں ورلڈ کپ کا میلہ 14 جون سے 15 جولائی تک سجے گا۔ فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 14 جون کو سعودی عرب کے خلاف اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ افتتاحی میچ کو گراؤنڈ میں جاکر دیکھنے کا اعلان کردیا۔

کریملن ترجمان ڈیمرٹی پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ پیوٹن ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کو دیکھنے کیلیے گراؤنڈ میں ہوں گے، اس موقع پر ان سے سوال کیاگیا کہ وہ اس کے علاوہ بھی دیگر میچز میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں توترجمان کا جواب تھا کہ اس کا انحصار حالات پر ہوگا، روس میں ورلڈ کپ کا میلہ 14 جون سے 15 جولائی تک سجے گا،میچز 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں