پاکستان میں کھاد کی قیمتیں بھارت وبنگلادیش سے بھی زیادہ

فی بوری ڈی اے پی 3058 میں دستیاب، دہلی892، ڈھاکاسے1382روپے تک مہنگی


Khususi Reporter May 06, 2018
یوریاملک میں1428روپے، بنگلہ دیش1072 اور بھارت میں606روپے فی50کلوگرام۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں کھاد رواں مالی سال حریف ملکوں بھارت اور بنگلادیش سے مہنگی رہی۔

رواں مالی سال اسلام آباد میں ڈی اے پی کھاد کی قیمت مارچ میں 3ہزار 58روپے فی 50کلوگرام بوری رہی جبکہ اس کے مقابلے میں نئی دہلی میں ڈی اے پی کھاد کی قیمت 2ہزار166روپے اور ڈھاکا میں ڈی اے پی کی قیمت 1ہزار676 روپے رہی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈی اے پی کھاد کی قیمت رواں مالی سال کے دوران بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بالترتیب892 اور 1382روپے تک مہنگی رہی۔

اسی طرح یوریا کھاد جو پاکستان میں کسانوں کو 1ہزار 428 روپے میں دستیاب تھی وہ نئی دہلی میں 606 روپے اور ڈھاکا میں 1ہزار 72روپے فی 50کلو گرام بوری دستیاب تھی، اس طرح یوریا پاکستان میں بھارت سے822روپے اور بنگلادیش کے مقابلے میں 356روپے سے تک مہنگی دستیاب رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں