پاکستان سمیت ہر ملک کے الیکشن میں خلائی مخلوق کا کردار ہوتا ہے خورشید شاہ

15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک May 06, 2018
15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے، خورشید شاہ فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن پاکستان میں ہوں یا دنیا کے کسی اور ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔

سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق تو ہے یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی جب کہ پاکستان میں الیکشن ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے جب کہ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، لندن والے کو تو خود فاروق ستار نے مائنس کیا اور اب انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے جب کہ پپو پاپا پھپھو پارٹی کہنے والا خود کسی کا پپی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں