لال شہباز قلندر عرس شدید گرمی سے دو روز میں 9 زائرین جاں بحق

شدید گرمی کے باعث آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ایدھی سینٹر

شدید گرمی کے باعث آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ایدھی سینٹر۔ فوٹو : فائل

حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوران 2 روز میں شدید گرمی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سندھ میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے میں آئی جس کے باعث حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا


حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کا آج دوسرا روز ہے اور شدید گرمی کے باعث آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ایدھی سینٹر کے مطابق آج گرمی سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق کراچی اور جھنگ سے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی کا درجہ حرارت 47.8 ڈگری ریکارڈ ہوا

انچارج ایدھی سینٹر معراج محمد کے مطابق گزشتہ 2 روز سے جاری حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوگئے، 3 لاوارث لاشوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے دیگر 6 افراد کا تعلق ملتان، فیصل آباد، جھنگ، وہاڑی، بھاولپور اور سمندری سے ہے۔
Load Next Story