بھارت سرکاری درسی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم کی تصویر پر ہلچل

اسکول کی کتاب کے سرورق پر بچی پاکستانی پرچم بنارہی ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک May 06, 2018
اسکول کی کتاب کے سرورق پر بچی پاکستانی پرچم بنارہی ہے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست بہار میں اسکول کی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 'بیٹی بچاؤ' اور 'بیٹی پڑھاؤ' مہم کے تحت ریاست بہار میں تقسیم کی گئیں نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اسکول کی کتاب کے سرورق پر اسکول کے یونی فارم میں ملبوس پاکستانی بچی پاکستان کا قومی پرچم بنارہی ہے۔ بھارتی حکومت نے 5 ہزار نوٹ بک شائع کی تھیں جن میں سے 200 تقسیم کی گئیں۔ تاہم بعدازاں معاملے کا علم ہونے پر کتابوں کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا۔

واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ کتابیں مفت فراہم کی گئی تھیں۔ بھارتی حکام کے مطابق کتاب کے ناشر نے بلااجازت یہ تصویر شائع کردی کیونکہ انسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں کی ویب سائٹس پر یہ تصویر موجود تھی جس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں