جج کا تھانہ پیرآباد پر چھاپہ شہری بازیاب تھانیدار طلب

مغوی کیخلاف ایف آئی آر درج تھی اور نہ ہی روزنامچے میں انٹری ،ایس ایچ او آج ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں،جج کا حکم


Staff Reporter April 18, 2013
تھانے کا ریکارڈ چیک کیا تو مغوی کے خلاف کوئی ایف آئی آر تھی اور نہ ہی روزنامچے میں کوئی انٹری تھی۔ فوٹو: فائل

سیشن جج غربی کے حکم پر ناظر نے تھانہ پیر آباد پر چھاپہ مار کر3روز سے باپند سلاسل شہری محمد احمد کو بازیاب کرکے فوری رہا کردیا اور غیرقانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او کو آج(جمعرات کو) ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی شاہ نواز طارق نے محمد اصغر کی درخواست پر ناظر طاہر علی خان کو تھانہ پیرآباد پر چھاپہ مارنے اور مغوی کی بازیابی کا حکم دیا تھا، سیشن جج کے حکم پر ناظر غربی نے مذکورہ تھانے پر چھاپہ مارا مغوی کو تھانے کے حوالات سے بازیاب کرکے فوری رہا کردیا، اس موقع پر تھانے کا ریکارڈ چیک کیا تو مغوی کے خلاف کوئی ایف آئی آر تھی اور نہ ہی روزنامچے میں کوئی انٹری تھی۔



ناظر نے ایس ایچ او اور دیگر ذمے دار پولیس افسران کو(آج) جمعرات کو سیشن جج کے روبرو پش ہونے کا حکم دیا ہے ، قبل ازیں درخواست گزار محمد اصغر نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ491کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے قریبی رشتے دار محمد احمدکو 14 اپریل کو تھانہ پیرآباد نے غیرقانونی حراست میں لیکر تھانے کے حوالات میں قید کردیا اور اس کی رہائی کیلیے بھاری رقم کا تقاضہ کیا تھا، درخواست میں مغوی کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں