لندن اولمپکس کی کامیابی 70 ہزار رضاکاروں کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوپائی

تین بچوں کی والدہ رنجنا پٹیل کا کہنا ہے کہ ہم سب یہاں دوستانہ ماحول میں کام کررہیں۔


Sports Desk August 11, 2012
لندن اولمپکس کی کامیابی 70 ہزار رضاکاروں کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوپائی

لندن اولمپکس کی کامیابی 70 ہزار رضاکاروں کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوپائی، یہ ان گیمز کے گمنام ہیرو اور ہیروئن ہیں جنھوں نے بغیر کسی معاوضے کے محض اولمپک مقابلوں سے جڑی یادوں کو ہی اپنے لیے سب کچھ بنا لیا،34 وینیوز پر رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں میں طالبعلموں سے لے کر گھریلوخواتین تک شامل ہیں، میکنیکل انجینئرنگ کے فائنل امتحان دینے والے 23 سالہ رضاکار تھامس اسمتھ نے کہاکہ یہ میرے زندگی کا سب سے بڑا ایونٹ ہے،

اسی طرح تین بچوں کی والدہ رنجنا پٹیل کا کہنا ہے کہ ہم سب یہاں دوستانہ ماحول میں کام کررہے ہیں۔ایک اور رضاکارجوناتھن انسٹریل نے کہاکہ طویل ڈیوٹی کے بعد اکثر ہمیں اپنی نیند بھی پوری کرنے کا مناسب وقت نہیں مل پایا لیکن ہم پھر بھی لندن گیمز کا حصہ بنائے جانے پر بہت خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |