افغانستان میں 6 بھارتی شہری اغوا

افغانستان میں اغوا شہریوں کے معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک May 06, 2018
مغویوں میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے،فوٹو:فائل

افغانستان کے صوبے بغلان میں نامعلوم مسلح افراد نے 6 بھارتی شہریوں کو اغوا کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بغلان کے شہر پل خومیر کے علاقے باغ شامال میں نامعلوم مسلح افراد نے 6 بھارتیوں سمیت 7 افراد کو اغوا کرلیا، مغویوں کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نقاب پوش مسلح افراد نے ایک کمپنی کی بس کو روکا اور اس میں سوار افراد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے، مغویوں میں 6 بھارتی اور ایک افغان شہری شامل ہے جو ایک بین الاقوامی کمپنی کے ملازمین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہریوں کی القاعدہ میں بھرتی تشویشناک ہے، پاکستان

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق طالبان سے ہوسکتا ہے تاہم طالبان نے اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ افغانستان میں اغوا ہونے والے بھارتی شہریوں کے معاملے سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس حوالے سے افغان حکام سے رابطے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں