وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی حملہ آور گرفتار

احسن اقبال کو ایک گولی لگی جو کہنی کو چیرتے ہوئے پیٹ میں جاگھسی، کامیاب آپریشن کے بعد گولی نکال لی گئی
حملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کا نام عابد حسین ہے اور عمر 21 سال ہے ۔ فوٹو : اسکرین گریبحملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کا نام عابد حسین ہے اور عمر 21 سال ہے ۔ فوٹو : اسکرین گریب

حملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کا نام عابد حسین ہے اور عمر 21 سال ہے ۔ فوٹو : اسکرین گریب

KARACHI:
وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کامیاب آپریشن کے بعد ان کے پیٹ سے گولی نکال لی گئی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم پی اے رانا منان کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی ایک گولی احسن اقبال کے بازو میں لگی جو کہنی کو چیرتے ہوئے پیٹ میں گھس گئی۔



احسن اقبال لاہور کے سروسز اسپتال منتقل

احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا بعد ازاں انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story