وائٹل فائیو ٹورنامنٹ میں عمرسی سی کی فتح معین خان ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہو گا

عمرسی سی کی ٹیم پنجاب یونیورسٹی کو 57 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔


Sports Reporter August 11, 2012
وائٹل فائیو ٹورنامنٹ میں عمرسی سی کی فتح، معین خان ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہو گا :فائل فوٹو

لاہور: وائٹل فائیو ٹورنامنٹ میں عمرسی سی نے میڈی کلب کو 13 رنز سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 159 رنز بنائے، عدنان رضا 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ناکام سائیڈ 146رنز بنا سکی۔ معین خان اکیڈمی کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل ہفتے کی شب ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔کراچی جیمخانہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں یو بی ایل اور ایڈوانس کلب کا میچ ٹائی ہوگیا،

یو بی ایل کی ٹیم142 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، بابر آغا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،حریف سائیڈ نے5 وکٹ پر اتنے ہی رنز بنائے، بابر آغا نے ناقابل شکست47 اور فواد آفریدی نے 43 رنز اسکور کیے۔ ڈاکٹر ایم اے شاہ ٹرافی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمرسی سی کی ٹیم پنجاب یونیورسٹی کو 57 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر 171 رنز بنائے، شہر یار غنی نے 56 رنز اسکور کیے، ناکام سائیڈ114 رنز بناسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں