احسن اقبال پرحملہ وزیر اعظم صدر آرمی چیف اورسیاسی رہنماؤں کا اظہارمذمت

آرمی چیف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

آرمی چیف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا (فوٹو: فائل)

صدرمملکت ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن پرقاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف کا اظہار تشدد کے ذریعے نہیں ہونا چاہئے، عدم برداشت معاشرے کے لیے زہر قاتل اور استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب کہ ملک میں انتشار اور تشدد کے فروغ کی ہر کوشش سختی سے کچل دی جائے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی۔ آرمی چیف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احسن قبال پر حملہ امن تباہ کرنے کی سازش ہے، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے۔
Load Next Story