کارکنوں کاماورائے عدالت قتل پھرسے شروع ہوچکارابطہ کمیٹی

سادہ لباس افرادنے سرکاری ایجنسی سے تعلق ظاہرکیااورکارکن عارف اللہ کواپنے ساتھ لے گئے


Express Desk April 18, 2013
سادہ لباس افرادنے سرکاری ایجنسی سے تعلق ظاہر کیا اورکارکن عارف اللہ کواپنے ساتھ لے گئے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹریونٹ 161کے فعال کارکن عارف اللہ کونامعلوم افرادکی جانب سے اغواکے بعدبہیمانہ تشددکانشانہ بناکربیدردی سے قتل کرنے کی سخت مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عارف اللہ کے قتل میں ملوث درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوانتخابی عمل سے دوررکھنے کیلیے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمے داران ،کارکنان اورہمدردوںکودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے عارف اللہ کو8،اپریل کوسندھی ہوٹل لیاقت آبادان کی رہائش گاہ سے بغیرنمبرپلیٹ کی سفیدکلرڈبل کیبن Vigoگاڑی میں سوار مسلح افرادجوسادہ لباس میںملبوس تھے اورانھوں نے اپنا تعارف سرکاری ایجنسی کے طورپر کروایا تھا اٹھا کرلیا تھا۔

رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ عارف اللہ کی اغواکی پیٹیشن ہائیکورٹ میںلگادی گئی تھی تاہم آج ایس ایچ اولیاقت آباد کا فون موصول ہواکہ9اپریل کوملیرکینٹ کے علاقے سے ایک بوری بندلاش ملی تھی جسے ایدھی سینٹرسہراب گوٹھ میں رکھا گیا تھااور17اپریل کولاواث قراردیکردفنادیاگیاہے جس پر عارف اللہ کے اہلخانہ نے ایدھی سینٹر جاکرتصویردیکھی تووہ عارف اللہ کی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں