دہشت گرد تنظیمیں دینی اقدار تباہ کررہی ہیں فخرالدین ابراہیم

ثنا اللہ زہری، اسفند یارولی اور فاروق ستار کو چیف الیکشن کمشنر کے تعزیتی خطوط۔


Numainda Express April 18, 2013
ثنا اللہ زہری، اسفند یارولی اور فاروق ستار کو چیف الیکشن کمشنر کے تعزیتی خطوط۔ فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کونشانہ بنا کر درحقیقت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دینی اقدار اور خوشحالی کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کواے این پی کے رہنمائوں کی سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت نہیں کی۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف ،مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثنا اللہ زہری،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے نام چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے بدھ کو تعزیتی خطوط بھجوائے گئے ہیں۔



چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثنا اللہ زہری کو تعزیتی خط ارسال کیا ہے جس میں گز شتہ روز خضدار کے علاقے میں ان کے قافلے پر بم حملے میں ان کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے اور محافظ کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، خط کی کاپی ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔