جولائی 2012 ء درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ1ارب60کروڑ ڈالر تک محدود

گزشتہ ماہ درآمدات7.97فیصد کمی سے3ارب66کروڑ اوربرآمدات3.92 فیصد گھٹ کر2ارب5کروڑڈالررہیں۔


Kamran Aziz August 11, 2012
گزشتہ ماہ درآمدات7.97فیصد کمی سے3ارب66کروڑ اوربرآمدات3.92 فیصد گھٹ کر2ارب5کروڑڈالررہیں،تجارتی خسارہ جون سے12.68فیصدنیچے آگیا فائل فوٹو

QUETTA: پاکستان کا رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کی تجارت میں خسارہ 1 ارب 60 کروڑ50 لاکھ ڈالر تک محدود ہوگیا جو جون میں1ارب83کروڑ80لاکھ ڈالر تھا، اس طرح ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 12.68فیصدکمی ہوئی، تجارتی خسارے میں کمی کی بڑی وجہ گزشتہ ماہ درآمدات میں ہونے والی کمی تھی، جولائی2012 میں پاکستان کی درآمدات 7.97 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 66 کروڑ 20لاکھ ڈالر رہیں جبکہ جون 2012 میں درآمدات کا حجم 3 ارب 97 کروڑ90لاکھ ڈالر رہا تھا، اس دوران پاکستان کی برآمدات کی مالیت میں بھی 3.92 فیصد کمی ہوئی۔

پاکستان بیوروشماریات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ 2ارب5کروڑ70لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ جون 2012 میں اشیا کی برآمدات کی مالیت 2 ارب 14 کروڑ10لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اعدادو شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران اشیا کی تجارت میں خسارہ 4.77 فیصد بڑھا، جولائی 2011 میں پاکستان کو 1ارب 53 کروڑ20لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا،

اس طرح سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.64 فیصد اور درآمدات میں 0.73 فیصد کمی آئی، جولائی 2011 میں پاکستان نے 3 ارب 68کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی تھیں جبکہ برآمدات کی مالیت 2ارب15کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں