بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سوا 6 کروڑ کا غبن
باجوڑ ایجنسی کے لیے جاری رقوم میں محکمہ ڈاک کے اہلکاروں نے خوربردکی
وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے باجوڑ ایجنسی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں 6کروڑ25لاکھ روپے غبن کا سراغ لگا لیا ہے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق غلام محمد اورنذیرخان نے مبینہ طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اکاؤنٹس سے خوردبردکرتے ہوئے غیرقانونی طور پررقوم نکوائیں۔یہ دونوں ملزمان محکمہ ڈاک باجوڑ ایجنسی کے ملازم ہیں اورمبینہ طور پرکالعدم تنظیم کے ساتھ بھی رابطے رکھتے ہیں۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 472 قومی شناختی کارڈوں کیلئے فنڈباجوڑ کے ڈاک خانے کودیے گئے یہ رقم پچھلے سال مارچ سے لے کرایک سال کے دوران غبن کی گئی ہے۔ انکوائری کے دوران دہشت گردوں کومالی مدداورمنی لانڈرنگ کا ریکارڈملا تویہ معاملہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کومنتقل کیا جائے گا۔