کشمیریوں کے قتل پر حکومت خاموش نہ رہے حافظ سعید

قوم جدوجہد آزادی کو بھارت سے دوستی کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی، خطاب


Numaindgan Express May 07, 2018
قوم جدوجہد آزادی کو بھارت سے دوستی کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی، خطاب۔ فوٹو: فائل

امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج تحریک آزادی کچلنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی کا ارتکاب کر رہی ہے، نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری پر حکومت خاموش تماشائی نہ بنے۔

ملتان میں کارکنوں کی تربیتی نشست سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔ پر امن مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال درندگی کی انتہا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی انکے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

دریں اثناء بوریوالا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بوکھلاکر بھارت نے ریاستی دہشت گردی تیزکردی، تین دنوں میں ایک درجن سے زائدکشمیری شہیدکردیئے گئے، مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور ممالک کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے۔

نشست سے صدر ملی مسلم لیگ سیف اﷲ خالد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید، مفتی عبداللطیف، ابو معاذ عمران، عطاء اﷲ غلزئی، سہیل احمد، ابو ہریرہ، عبدالرحمان سیاف بھی موجود تھے۔

ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اﷲ خالد، مولانا نصر جاوید، عبداﷲ احمد، رانا شفیق الرحمٰن، محمد یٰسین نے بھی خطاب کیا۔ مظفر گڑھ میں ذمہ داروں اور کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر چاروں طرف سے دشمنوں کی یلغار ہے۔ ملی مسلم لیگ کے صدر پروفیسر سیف اﷲ خالد بھی نے خطاب کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں