بھارت میں 16سالہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا

جھاڑکھنڈ میں وحشیانہ واقعہ،ملزم تاحال آزاد،متاثرہ خاندان انصاف کیلیے سڑکوں پر آگیا

پنچایت نے ملزمان کومعمولی سز اکے ساتھ 50 ہز ارروپے جرمانہ کیا ملزمان طیش میں آگئے۔ فوٹو:فائل

شائننگ انڈیا کا راگ الاپنے والا بھارت خواتین کے لیے غیرمحفوظ ملک بن گیا، ریاست جھاڑکھنڈ میں16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بے دردی سے زندہ جلادیاگیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ میں لڑکی کو عصمت دری کے بعد زندہ جلا دیا گیا جبکہ پولیس نے 14 ملزمان کو حراست میں لے لیاتاہم اصل ملزم تاحال آزاد ہے اورمتاثرہ خاندان انصاف کے لیے سڑکوں پر آگیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نوحہ کناں ہیں



ملزمان نے 16سالہ لڑکی کوگھر میں اکیلے پاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس پر مقامی پنچائت نے ملزمان کو معمولی سز ا کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔سز املنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور اگلے روز دن دیہاڑے لڑکی کو گھر میں بند کرکے آگ لگا دی۔

زیر نظر تصویر اس گھر کی ہے جس میں اس لڑکی کو جلادیا گیا


واضح رہے کہ بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات روز بروز شدت اختیار کرر ہے ہیں ،پہلے بھی ایک واقعے جس میں اسکول جانے والی طالبہ کوبس میں زیادتی کے بعد قتل کردیاگیاتھا جبکہ بھارتی قانون نافذکرنے والے ادارے جنسی تشددکے واقعات میں بے بس نظر آتے ہیں۔
Load Next Story