نگراں وزیر اعظم بروقت انتخابات کی یقین دہانی کرائیں منور حسن

دہشت گردی کے واقعات نے الیکشن کے انعقاد پر شکوک پیداکردیے،التوا سے نقصان ہوگا۔


INP April 18, 2013
دہشت گردی کے واقعات نے الیکشن کے انعقاد پر شکوک پیداکردیے،التوا سے نقصان ہوگا۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنور حسن نے کہاہے کہ نگراں وزیر اعظم کوتمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلا س بلا کراس با ت کی یقین دہانی کرانی چاہیے کہ انتخابات شیڈول کے مطابق ہوںگے اور نگراں سیٹ اپ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے غیر معمولی اقدامات کرے گا۔

اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے منور حسن نے کہاکہ گزشتہ روز دہشت گردی کے جو واقعات رونما ہو ئے ہیں اس کے بعدالیکشن کے انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات تو پیدا ہو ئے ہیں اور اگرخدانخواستہ ان واقعات میں اضافہ ہو ا تو پھرشکوک شبہات میں اضافہ بھی فطری عمل بن جائے گا ۔انھوںنے کہاکہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ انتخابا ت کا التوا ملک کیلیے نقصان دہ ہے۔



ایک سوال پر منور حسن نے کہاکہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے ساتھ جماعت اسلامی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کے عوامل کچھ بھی ہوں یہ بات تو زبانِ زدِ عام ہو رہی ہے کہ جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے خواہشمندکسی پریشرپراس سے گریزاں ہوئے۔ انھوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار پورے ملک میں ترازوکے انتخابی نشان کیساتھ الیکشن لڑرہے ہیں۔ ایک2 دن میں ہماری انتخابی حکمت عملی مزید واضح ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں