نائجیریا میں ڈاکوؤں کا گاؤں پر حملہ 45 افراد ہلاک

حملہ آوروں نے 3گھنٹے تک گاؤں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا، پولیس

حملہ آوروں نے 3گھنٹے تک گاؤں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

افریقی ملک نائجیریا کے گاؤں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 45افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے حکام نے بتایا ہے کہ گاؤں گواسکا پر حملہ کر کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے اراکین نے کم از کم 45افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔


کادونا شہر کے حکام نے امدادی حکام اور پولیس کی نفری روانہ کر دی ہے۔حملہ آوروں کا تعلق کادونا کی ہمسایہ ریاست زام فارا سے بتایا گیا ہے۔

کادونا ریاست کی پولیس کے ترجمان مختار علی نے اس واردات اور ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 3گھنٹے تک گاؤں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی مکانات کو آگ بھی لگا دی گئی۔
Load Next Story