پی آئی اے کا جہاز چھوٹا پڑنے پر 100مسافر آف لوڈ

عین وقت پر کم گنجائش والا جہاز جیٹی پر لگا دیا گیا، مسافروں کا شدید احتجاج


Staff Reporter May 07, 2018
آف لوڈ ہونے والے 100 مسافروں کو آج کراچی سے لاہور روانہ کیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز کا جہاز چھوٹا پڑنے پر 100 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا جب کہ پرواز پر روانگی سے رہ جانے والے مسافروں نے لاؤنج میں شدید احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 کے 100 مسافروں کو اس وقت آف لوڈ کر دیا گیا جب عین وقت پر پرواز کیلیے کم گنجائش والا جہاز جیٹی پر لگا دیا گیا اور پرواز سے 100مسافروں کو کم کر کے انھیں اگلے روز کی پروازوں پر بھیجنے کا کہا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز 304 کے آف لوڈ ہونے والے مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تاہم بعدازاں آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو آج (پیر) 11 بجے روانگی کا شیڈول دیا گیا۔ پرواز سے آف لوڈ ہونے والے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آن لائن شکایات بھی درج کروائیں۔


ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی وجہ سے پرواز میں معمولی تاخیر ہوئی، مسافروں کو دیگر پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں