ایم ایم اے کی بحالی کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے فضل الرحمن
وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے
جے یو آئی کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی کا مقصد پاکستان کے نامکمل چھوڑے ہوئے ایجنڈے اور مقاصد کی تکمیل عالم اسلام کا اتحاد، ملکی سلامتی خود مختاری اور وحدت کا تحفظ اور ملک میں مکمل اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی استعماری قوتیں مسلمانوں اور اسلام کو مٹانے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان، سعودی عرب، ایران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ان حالات سے چشم پوشی کیسے کرسکتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے اور بدمست امریکی ہاتھی کو نکیل ڈالی جائے۔
سربراہ متحدہ مجلس عمل کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ سیاسی کم میوزیکل زیادہ تھا جسے لاہور کے عوام نے مسترد کردیا ہے، مگر ہم 13 مئی کو لاہور میں اس سے بھی بڑا جلسہ کرکے عمران کو مات دیں گے اور ثابت کریں گے کہ لاہوریوں کے دل بھی اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اب اسلام کا راستہ روک نہیں سکتی۔