ابوظبی اوپن اسکواش ڈویژن ون ٹائٹل پاکستان کے فہیم خان سلیم نے جیت لیا

فہیم خان سلیم نے فائنل میں تیونس کے امینی ریگایا کو3-1 سے شکست دی۔


Sports Desk May 07, 2018
فہیم خان سلیم نے فائنل میں تیونس کے امینی ریگایا کو3-1 سے شکست دی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

BERLIN: ابوظبی اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ڈویژن ون ٹائٹل پاکستان کے فہیم خان سلیم نے جیت لیا۔

فہیم خان سلیم نے فائنل میں تیونس کے امینی ریگایا کو3-1 سے شکست دی، فہیم نے اس سے قبل سیمی فائنل میں مصری حریف احمد فاتح جبکہ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے پال کوچلین کو 3-2 کے یکساں اسکور سے ہرایا،پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد دوسرے میں انھوں نے ہم وطن حسان خان کو مات دی تھی۔

پی ایس اے انٹرنیشنل چیمپئن شپ ٹرافی بھارت کے رامیت نے اپنے نام کی۔ فہیم خان سلیم اب جولائی میں ورجینیا، امریکا میں شیڈول ورلڈ ماسٹرز اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، انھوں نے2016 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ ایونٹ کا پلیٹ فائنل کھیلا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں