آئین کا مذاق اڑانے پر ریٹرننگ افسران جیل کے قابل ہیں طاہرالقادری

اسکروٹنی کے نام پر 7دن تک عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ناک کے نیچے تماشا ہوتا رہا.

اسکروٹنی کے نام پر 7دن تک عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ناک کے نیچے تماشا ہوتا رہا۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ایسے ریٹرننگ آفیسرزجیل بھیجے جانے کے قابل ہیںجواسکروٹنی کے نام پر7دن تک آئین کے آرٹیکل 62,63 کا مذاق اڑاتے رہے۔

کرپٹ اراکین اسمبلی کے لیے مستقبل میں خطرہ بننے والی آئین کی تمام شقوں کو جعلی پارلیمنٹ کے ذریعے نکال باہرکرنے کی سازش تیار کرلی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن سے پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔




انھوں نے کہا کہ اسکروٹنی کا تماشا عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ناک کے نیچے ہو تا رہا مگر افسوس ان کی آنکھیں پتھرائی اور ہونٹ سلے ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی غیر آئینی تشکیل کے حوالے سے میری پٹیشن کا نہ سنا جانا منصوبہ بندی کا حصہ تھا ۔
Load Next Story