کراچیفائرنگ کے واقعات میں متحدہ کے کارکن سمیت2 جاں بحق

ملیرسے ملنے والی لاش متحدہ کے کارکن عارف اللہ کی نکلی،سادہ لباس افرادگھرسے لے گئے تھے۔


Staff Reporter April 18, 2013
الطاف حسین کاسرگرم کارکن عارف اللہ کے اغوااورقتل پراظہارافسوس،لواحقین سے تعزیت۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملیرکینٹ کے علاقے سے9اپریل کوملنے والی لاش کی شناخت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن 40سالہ عارف اﷲ کے نام سے ہوگئی۔

مقتول لیاقت آباد سیکٹرکاسرگرم کارکن تھا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے داتانگرمیں نامعلوم افرادنے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے 35 سالہ محمدکلیم عرف کمانڈو کوہلاک کردیا اورفرار ہوگئے،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ130 کا کارکن اورکے ایم سی میں ملازمت کرتا تھا۔منگھوپیرکے علاقے سلطان آبادمیں تقویٰ مسجد کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 30 سالہ قدیم ہلاک ہوگیا اسے نامعلوم ملزمان نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا،مقتول محنت کش تھا ، فوری طور پر کوئی سیاسی یا مذہبی جماعت سے وابستگی معلوم نہیں ہوسکی۔علاوہ ازیں چنیسرگوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے پولیس اہلکاردانش زخمی ہوگیا۔

دریں اثنا ملیر کینٹ کے علاقے سے 9اپریل کو ملنے والی لاش کی شناخت 40 سالہ عارف اﷲ کے نام سے ہوگئی ، مقتول متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹرکے یونٹ 161 کا کارکن تھاجسے 8 اپریل کی رات کو اس کی رہائش گاہ اے ایریا لیاقت آباد سندھی ہوٹل سے سیاہ رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں سوارسادہ لباس افرادنے اغواکرلیاتھااور دوسرے دن 9 اپریل کوعارف اﷲ کی لاش ملیرکینٹ کے علاقے سے مل گئی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی تاہم ورثا کے نہ آنے پرایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے بدھ کو مقتول تصاویراتارنے کے بعداس کی تدفین ایدھی قبرستان میں کردی۔

مقتول عارف اﷲ کے بہنوئی نے ایدھی سرد خانے جاکرنامعلوم افراد کی تصاویر دیکھیں تواس میں سے ایک تصویر عارف اﷲ کی تھی تاہم وہ مزید تصدیق کے لیے تصویرگھر لے گئے جہاں اہلخانہ نے نامعلوم قرار دیے جانے والے کوعارف اﷲ کی حیثیت سے شناخت کرلیاجس کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعدادمقتول کے گھر جمع ہوگئی۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عارف اللہ کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے اورمقتول کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیاہے ۔ناظم آباد کے علاقے بلاکCٹی ٹی سی کالج کے قریب پڑے ہوئے مشکوک بیگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

کھارادر کے علاقے ٹاور کے قریب ہوٹل کے باہر پڑے ہوئے کمپیوٹر (سی پی یو)سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کینسن ڈین موقع پرپہنچ گئے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ، تلاشی کے دوران کمپیوٹر خالی نکلا اوراس میں سے کچھ بھی برآمدنہیں ہوا۔ جمشید کوارٹر کے علاقے جہانگیر روڈ نمبر 3 یادگار فش کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ علی رضا ہلاک ہوگیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے فقیرا گوٹھ آر لائن گلی نمبر 8 میں پراسرار فائرنگ سے 22 سالہ سمیرا زوجہ محمد سلیم ہلاک ہوگئی جسے خودکشی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |