ون وے کی خلاف ورزی سے روکنے پر نوجوانوں کی شہری کو گالیاں
وڈیووائرل ہونے کے بعد وزیرداخلہ نے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔
کلفٹن میں رنگین شیشوں اورفینسی نمبر پلیٹ کی حامل سرکاری گاڑی میں سوار نوجوان کی ون وے کی خلاف ورزی پر شہری نے نشاندہی کی تو گاڑی میں سوار نوجوانوں نے بجائے پشیمانی کے الٹا شہری کو گالیاں دے دیں۔
کلفٹن تھانے کی حدود میں بلوچستان کی تحصیل کاریزٹ کے ضلعی رکن کی گاڑی کا غیرقانونی استعمال اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وڈیو کے مطابق کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی کے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر شہری کی جانب سے نشاندہی کی گئی جس پر گاڑی میں سوار نوجوانوں نے بجائے پشیمانی کے الٹا شہری کو گالی دیں۔
طاقت کے نشے میں دھت نوجوان نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ چیئرمین کا بیٹا ہے جس کو بلانا ہے بلالو گاڑی چلانے والا نوجوان کالج یونیفارم میں تھا اوراس نے وڈیو بنانے والے شہری سے اس کا موبائل چھیننے کی بھی کوشش کی، واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا کی زینت بننے پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی سے پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی۔
وزیرِ داخلہ سندھ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے پر ضلع جنوبی پولیس حرکت میں آگئی اور گاڑی میں سوار نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔
اس حوالے ایس ایس پی جنوبی سرفراز نواز نے بتایا کہ وڈیو میں جو گاڑی نظر آرہی ہے اس گاڑی کی رجسٹریشن بلوچستان کی ہے اس کے باوجود پولیس گاڑی میں سوار نوجوانوں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے انھوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لے وڈیو بنانے والے شہری سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔