معلومات تک رسائی بنیادی آئینی حق ہےٹرانسپیرنسی

چیئرمین ریلوے انجنوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرچکے ہیں،جوابی خط


Numainda Express April 18, 2013
چیئرمین ریلوے انجنوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرچکے ہیں،جوابی خط۔ فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ایڈوائزر سید عادل گیلانی نے چیئرمین ریلوے کو خط کاجواب لکھ دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19-Aکے تحت معلومات تک رسائی کسی بھی عوامی ادارے کا بنیادی حق ہے۔

معلومات تک رسائی کے اسی قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی نے 150ریل انجنوں کی خریداری کیلیے ہونیوالے ٹینڈر میں پبلک پروکیورمنٹ رولز2004 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی امریکی فرم سے خریداری اور چین سے75 انجنوں کی ایک کروڑ 58لاکھ 43ہزار ڈالر میں درآمد میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔ اس حوالے سے چیئرمین ریلوے عارف عظیم نے ٹرانسپیرنسی کو خط لکھا تھا۔ عادل گیلانی نے اپنے خط میں لکھا کہ ٹرانسپیرنسی نے سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کو بھی20 فروری 2013 کو خط لکھ کر انجنوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا تھا۔



چیئرمین ریلوے10نومبر2011 کو سپریم کورٹ میں اعتراف کرچکے ہیںکہ ان75انجنوں کی خریداری میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ۔ جوابی خط میں ٹرانسپیرنسی نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کی طرف سے5مئی 2010 کو ریلوے حکام کو لکھا گیا خط بھی لف کردیا ہے جس میں پیپرا نے150 انجنوں کیلئے ٹینڈر میں صرف امریکا سے خریداری کی شرط پر اعتراض لگایا تھا۔ اس خط سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ریلوے گزشتہ3سال سے یہ 150 انجن کیوں نہیں خریدسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں