خیبرپختونخوا کے گنجان علاقوں میں انتخابی جلسوں پر پابندی پولنگ اسٹیشن فوج کے حوالے کرنے کا اعلان

امیدواروں کو ایف سی اہلکاربطورسیکیورٹی گارڈز فراہم کیے جائیں گے


Numainda Express April 18, 2013
صوبہ بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو10 سے 12 مئی تک پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے حوالے کیا جائے گا فوٹو ایکسپریس نیوز

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے ذریعے صوبہ بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو10 سے 12 مئی تک پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے حوالے کرنیکااعلان کرتے ہوئے گنجان آباداوربند علاقوں میںسیاسی جماعتوں کے جلسوںاورکارنرمیٹنگزکے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔

جبکہ تمام امیدواروں کو صوبے بھرمیں5 ،پانچ ایف سی اہلکار بطورسکیورٹی گارڈز فراہم کیے جائیں گے جن کے اخراجات صوبائی حکومت ادا کریگی،انتخابات کے موقع پرفول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے،آل پارٹیزکانفرنس کے بعد میڈیاکوبریفنگ دیتے صوبائی وزیراطلاعات مسرت قدیم نے کہا کہ آل پارٹیزکانفرنس جس میں تمام سیاسی پارٹیوں نے شرکت کی میں ان کی مشاورت سے فیصلہ کیاگیاکہ کوئی بھی پارٹی کسی گنجان آبادی یا ایسے علاقے میں جوبندہو میں کوئی جلسہ یا کارنر میٹنگ نہیں کرے گی،وہ تمام تقریبات اورپروگرام چاردیواری کے اندرکریں گے۔



ہرسیاسی پارٹی اپنے کسی بھی پروگرام کے حوالے سے مقامی پولیس کو 48 گھنٹے پہلے مطلع کریں گی جبکہ ہرپارٹی اپنے کسی بھی پروگرام کی سیکیورٹی کیلیے پولیس کے ہمراہ اپنی پارٹی کے ورکروں کوبھی تعینات کریگی تاکہ وہ صرف انہی افرادکوپروگرام میںشرکت کیلیے جانے دیںجن کووہ پہچانتے ہوں اور کوئی بھی باہر کابندہ اندرنہ جاسکے۔ انھوںنے کہاکہ اے پی سی میں کسی بھی سیاسی پارٹی نے کوئی منفی بات نہیں کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |