اعجازشاہ شیرازی کے داماد پگاروالطاف شاہ پیپلزپارٹی میں شامل
شیرازی برادری میں پیپلز پارٹی سے علیحدگی پر پھوٹ،ٹھٹھہ میں اویس مظفرکا شاندار استقبال
پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑنے کے معاملے پر ٹھٹھہ کی شیرازی برادری میں پھوٹ پڑ گئی۔
شیرازی برادری کے سربراہ اعجاز شاہ شیرازی کے داماد درگاہ شاہ مراد شاہ شیرازی کے سجادہ نشین پگاروالطاف شاہ شیرازی ، سخی سلطان شاہ عالم پیرپٹوکے سجادہ نشین حاجی شیخ غلام قادر ، خشک برادری کے سربراہ سرداررئیس محمد ابراہیم خشک ، مسلم لیگ لیڈیزونگ کی صدر نیلم عباسی اور دیگر نے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیرازی برادران شفقت شاہ شیرازی اور اعجاز شاہ شیرازی کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے چندروز بعد ہی علیحدگی کے اعلان نے ٹھٹھہ کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے اور ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں اور رہنماؤں نے شیرازی برادران کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے شیرازی گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما پی ایس گھوڑا باری کے امیدوار اویس مظفرساکروسے گھارو، ناگن موری اورمکلی پہنچے توعوام کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا، بعدازاں درگاہ شاہ مراد شاہ شیرازی کے سجادہ نشین اور شیرازی گروپ کے سربراہ اعجاز شاہ شیرازی کے داماد اور ضلع ٹھٹھہ کی انتہائی با اثرشخصیت پگارو الطاف حسین شاہ شیرازی نے اویس مظفرسے ملاقات کرکے غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور قومی اسمبلی کے حلقہ237 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس88 سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا اور اپنے تمام مریدوں اورٹھٹھہ کے عوام سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان تیر کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔