میرا نے آخرکارپاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی

پاکستان کی سفیرہوں اوراپنے وطن کوکبھی نہیں بھولوں گی، اداکارہ


شوہرکے ساتھ امریکا جا کرپرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، اداکارہ: فوٹو: فائل

چند روزقبل اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی اصل وجہ اب انہوں نے خود ہی بتا دی۔

ایکسپریس نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوہرنوید کے ساتھ امریکا جا کرپرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، میرے بارے میں جیسی باتیں کی جاتی ہیں اوراسکینڈلزبنائے جاتے ہیں ان سے دل برداشتہ ہو کرہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میرا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سفیرہیں اوراپنے وطن کو کبھی نہیں بھولیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آتی رہوں گی اور اپنی خدمات پیش کرتی رہوں گی، کچھ پروجیکٹس سائن کئے تھے جن کی شوٹنگ کیلئے پاکستان جلد آؤں گی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹویٹرکا استعمال اچھے سے سیکھ لیا ہے، اپنے فینز سے ٹویٹر کے زریعے رابطہ رکھوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں