احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک May 07, 2018
جے آئی ٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی اور شواہد اکٹھے کرے گی: فوٹو: فائل

وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے 5 رکنی جے آئی ٹی (جوائنٹ انوسٹی گیشن ) تشکیل دے دی ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن وقاص نذیرہوں گے جب کہ ممبران میں آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

جے آئی ٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کرے گی جب کہ ملزم سے تفتیش سمیت عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کرکررپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے فاضل جج سے ملزم عابد حسین کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روزنارروال میں جلسے سے واپسی پراحسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں