دبئی میں پی آئی اے کے ہزاروں مسافر پھنس گئے

ایندھن کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کمپنی سے مذاکرات ہو رہے ہیں، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک May 07, 2018
جہازوں کو جیٹ فیول نہ ملنے کے باعث ہزاروں مسافر دبئی میں پھنس گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

دبئی ایئر پورٹ پر واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی روک دی گئی ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی ایئر پورٹ پر ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو سپلائی روک دی ہے۔ ورلڈ فیول نامی کمپنی پی آئی اے کے جہازوں کو فیول سپلائی کرتی ہے تاہم جہازوں کو جیٹ فیول نہ ملنے کے باعث ہزاروں مسافر دبئی میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر جیٹ فیول کی سپلائی عارضی طور پر بند کی گئی ہے، پی آئی اے کی جن پروازوں کو جیٹ فیول دبئی ائیر پورٹ پر نہیں ملا ان میں پی کے 2040، پی کے284 اور پی کے 212 شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کرنے والی کمپنی کو واجبات میں سے کچھ رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے جب کہ ایندھن کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کمپنی سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |