چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جو حکومت کو کرنے چاہیے تھے عمران خان

چیف جسٹس نے ہمارے اسپتالوں کا نوٹس لیا ہے ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 07, 2018
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں وہ کام کیا جو 40 سال میں کسی نے نہیں کیا، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جو حکومت کو کرنے چاہیے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے بعد صحت پاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیسے والے لوگ علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں اور غریب سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے مجبور ہوتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا، انہوں نے ہمارے اسپتالوں کا نوٹس لیا ہے، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ چیف جسٹس کو کہوں گا غیر جانبدار ماہرین کی کمیٹی بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ 40 سال میں کسی نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں اصلاحات نہیں کیں، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں وہ کام کیا جو 40 سال میں کسی نے نہیں کیا۔ ہم خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں ایسی اصلاحات لائے جو پورے پاکستان میں کہیں نہیں لائی گئیں لیکن اس کے لیے ہمیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری اسپتال میں کسی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جاتی ہے تو وہ عدالت سے حکم امتناعی لے آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |