رنبیر کا سنجو کے بعد ایک اورنیا انداز

شمشیرا عین وہی فلم ہے جس کی مجھے تلاش تھی اور میں اس چیلنج کے لیے بہت پر اُمید ہوں،رنبیر کپور


ویب ڈیسک May 07, 2018
’شمشیرا کرم سے ڈکیٹ اور دھرم سے آزاد‘ ہے۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ معروف اداکار رنبیر کپور 'سنجو' کے بعد یش راج کی فلم میں ڈاکو بنیں گے۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے تاہم فلم 'سنجو' کے ٹریلر نے ا نہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے یہی نہیں بلکہ اس فلم کو لوگ رنبیر کی فلمی کیریئر کا نیا آغاز کہہ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں 9 سال بعد یش راج کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے جس میں وہ ڈاکو کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی نئی فلم 'شمشیرا' کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں رنبیر کپور کو ڈاکو کے روپ میں دکھایا گیا ہے جب کہ فلم کے نام کے ساتھ کردار کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا کہ 'شمشیرا کرم سے ڈکیٹ اور دھرم سے آزاد' ہے۔


رنبیر کپور کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شمشیرا عین وہی فلم ہے جس کی مجھے تلاش تھی، ہندی کمرشل فلم دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور فلمی ہیرو کا ایک خاکہ میرے ذہن میں سمایا ہوا ہے جب کہ شمشیرا نے مجھے وہ سب کچھ کرنے کی اجازت دی جو کچھ میں سوچتا تھا اور اسی بنا پر اس پروجیکٹ کے ساتھ میری جذباتی وابستگتی ہونے لگی ہے، فلم کے ہداہت کار مجھے میرے آرام دہ دائرے سے باہر نکال کر دوسری جگہ لے گئے ہیں لیکن میں اس چیلنج کے لیے بہت پر اُمید ہوں۔

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ 2018 کے اختتام پر شروع کی جائے گی جوکہ 2019 کے وسط تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔