نارتھمپٹن شائر کے خلاف ٹور میچ میں پاکستان 9 وکٹ سے فتحیاب

قومی ٹیم نے فتح کے لئے درکار 133رنز کا ہدف 27 اوورز میں 1 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا


Sports Desk May 07, 2018
قومی ٹیم نے فتح کے لئے درکار 133رنز کا ہدف 27 اوورز میں 1 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا . فوٹو : فائل

نارتھمپٹن شائر کے خلاف 4 روزہ ٹور میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے فتح کے لئے درکار 133رنز کا ہدف 27 اوورز میں 1 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، اظہر علی 10 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، امام الحق نے 59 اور حارث سہیل نے 55 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلیں۔

اس سے قبل میزبان الیون دوسری اننگز میں 301رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، روب نیوٹن 118رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، آر ویسکون سیلوز 24 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، محمد عباس اور شاداب خان نے 4،4 جب کہ راحت علی نے 2 وکٹیں اڑائیں۔

واضح رہے کہ نارتھمپٹن شائر کے 259رنز پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 428رنز اسکور کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔