بھارت میں ایک اور لڑکی کو زیادتی کے بعد جلادیا گیا

ملزم نے لڑکی کو خالی گھر میں پاکر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگادی


ویب ڈیسک May 07, 2018
ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگادی ۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک اور کم عمر لڑکی کو زیادتی کے بعد نذر آتش کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں زیادتی کا ایک اور تازہ واقعہ پیش آیا ہے جس کے مطابق اسپتال میں ایک 17 سالہ لڑکی کو لایا گیا جس کا 70 فیصد جسم جھلسا ہوا تھا۔

جھاڑ کھنڈ پاکور ڈسٹرکٹ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرساد برنال کے مطابق لڑکی اپنے رشتہ دار کے گھر موجود تھی اتفاقاً گھر خالی ہونے پر اچانک ملزم گھر میں داخل ہوا اور اس نے لڑکی سے زیادتی کی اور اسے آگ لگانے کے بعد بھاگ نکلا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لڑکی کواجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا

پڑوسیوں کے مطابق انہیں لڑکی کے رونے اور مدد کے لیے پکارنے کی آواز آئی وہ فوراً پہنچے اور آگ بجھا کر لڑکی کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ابھی اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تاحال انویسٹی گیشن کی جارہی ہیں۔ ملزم لڑکی پر حملے کے لیے گھر خالی ہونے کا منتظر تھا اور اسی علاقے کا رہائشی ہے۔



خیال رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف سفاکانہ جرائم تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں جن کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کی خبر اسی دن آئی ہے جب بھارتی سپریم کورٹ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے اغوا، عصمت دری اور اس کے قتل کا مقدمہ شروع ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات روز بروز شدت اختیار کرر ہے ہیں، دو روز قبل ہی ریاست جھاڑ کنڈ میں 16 سالہ ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بے دردی سے زندہ جلادیا گیا تھا اور اس سے پہلے بھی ایک اسکول جانے والی طالبہ کو بس میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔