کویتی امیگریشن حکام نے میرے عملے کو ’بھارتی کتا‘ کہا عدنان سمیع

کویت میں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی، عدنان سمیع


ویب ڈیسک May 07, 2018
کویتی ہوتے کون ہیں ہم سے اس طرح سے بد تمیزی کرنے والے،عدنان سمیع۔ فوٹو: فائل

گلوکار عدنان سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے ایئر پورٹ پر امیگریشن عملے نے اُن کے عملے کو 'بھارتی کتا' کہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں لائف کنسرٹ کے بعد واپسی پر ایئر پورٹ پر پہنچنے پر وہاں موجود امیگریشن حکام کی جانب سے اُن کے عملے کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ انہیں '' بھارتی کتا '' بھی کہا گیا جب کہ کویت میں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔

https://twitter.com/AdnanSamiLive/status/993147114426380288

عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سفارتخانے کو مخاطب کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آپ کے شہر میں محبت کے ساتھ آئے تھے اور وہاں ہمارے بھارتی بھائیوں نے ہمیں گلے بھی لگایا لیکن آپ کی جانب سے کوئی حمایت نہیں کی گئی حتیٰ کہ کویتی ایئر پورٹ کے امیگریشن نے بغیر کسی وجہ میرے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں بھارتی کتا کہا اس کے باوجود آپ لوگ نے کچھ نہیں کیا۔

https://twitter.com/AdnanSamiLive/status/993186164180963328

عدنان سمیع نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہوئے اس واقعے پر سشما سوراج سے بھی رابطہ کیا گیا اور انہوں نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔