کراچی میں باپ کے ہاتھوں بیچی جانے والی لڑکی چمن سے بازیاب

لڑکی کو اس کے والد نے 65 سالہ شخص کو 10 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا


ویب ڈیسک May 08, 2018
لڑکی کو اس کے والد نے 65 سالہ شخص کو 10 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا (فوٹو: فائل)

شہر قائد میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، لڑکی کو کراچی میں بیچا گیا جب کہ لیویز نے چمن کے پہاڑوں سے اسے بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں باپ کے ہاتھوں فروخت کی جانے والی 15 سالہ لڑکی حسنہ کو چمن کے علاقے شیلا باغ کی پہاڑیوں سے برآمد کرلیا گیا۔ لڑکی کو اس کے والد نے 65 سالہ شخص کو 10 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن محمد حسین کے مطابق لڑکی کو خریدنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، لڑکی کو لیویز نے کامیاب کارروائی کے بعد برآمد کیا۔

بازیاب ہونے والی لڑکی حسنہ نے کہا ہے کہ والد اور بڑے بھائی نے زبردستی فروخت کیا، مجھے انصاف دلایا جائے،والد کو سخت سزا دی جائے۔ لڑکی کی والدہ نے کہا ہے کہ میری بچی کراچی میں مدرسے میں پڑھتی تھی اس واقعے پر شوہر کو معاف نہیں کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔