اسرائیلی جارحیت جاری ایک ماہ میں 8 ہزار فلسطینی زخمی

ابتدائی طبی امداد کے دوران اسرائیلی فوج نے 25 ایمبولینسوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔


خبر ایجنسی May 08, 2018
ابتدائی طبی امداد کے دوران اسرائیلی فوج نے 25 ایمبولینسوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیلی جارحیت و بربریت سے 30مارچ سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد8 ہزارہوچکی ہے۔

اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی سرحد پر فلسطینی 30 مارچ سے اب تک پرامن مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے طاقت کے بہیمانہ استعمال کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی مداخلتوں کے نتیجے میں غزہ کی سرحد پر کیے جانے و الے گرینڈ واپسی مارچ مظاہروں کے دوران7ہزار945 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 25 ایمبولینسوں پر اصلی گولیوں اور آنسو گیس سے حملہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں