علی گڑھ یونیورسٹی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی وڈیو وائرل

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی میں امتحانات ملتوی، پولیس نے وڈیوکی تحقیقات شروع کر دی


خبر ایجنسی May 08, 2018
جناح کی تصویرکی توہین پرگرفتارہندونوازتنظیم کے امیت گوسوامی اور یوگیش واشنے جیل منتقل۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں آزادی کے نعرے گونج اٹھے جب کہ وڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی طلبا تنظیم کے ہال میں نصب بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر ہٹائے جانے پر ہنگاموںکے دوران سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے طلبا نظر آرہے ہیں۔

اس وڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے یہ علی گڑھ یونیورسٹی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔ اس وڈیو میں مظاہرہ کرنے والے طلبا نے ملک کے خلاف نعرے لگائے۔ وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بابائے سید گیٹ پر بنائی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ وڈیو کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جلد اس کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔ پولیس نے جناح کی تصویر کی توہین اورہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں ہندونواز طلبا تنظیم کے رہنما امیت گوسوامی اور یوگیش واشنے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں