خیبرپختونخوا علما کا مرکز کے ساتھ روزہ اور عید منانے کا فیصلہ

اپنی اپنی حیثیت سے کمیٹیاں بنانا اوراعلانات کرنا شریعت کیخلاف ہو نے کے ساتھ ساتھ ملک کی سالمیت کیخلاف بھی ہے، علما


خبر ایجنسی May 08, 2018
اپنی اپنی حیثیت سے کمیٹیاں بنانا اوراعلانات کرنا شریعت کیخلاف ہو نے کے ساتھ ساتھ ملک کی سالمیت کیخلاف بھی ہے، علما۔ فوٹو: فائل

پشاور سمیت دیگراضلاع کے جید علما کرام ومفتیان عظام نے روزہ اورعیدین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق منانے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز پشاور میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مفتی عبدالمنعم حقانی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں معروف ماہر فلکیات و مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات مردان مولانا مفتی ذاکراللہ، سمیت صوبہ بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجلاس سے مفتی عبدالمنعم و دیگر علما نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی شریعت کی روسے روزہ و عیدین کے اعلانات کا اختیارایک اسلامی ریاست میں مسلمان حاکم وقت یا اس کے مقررکردہ شخص یا کمیٹی کو حا صلہے جو شریعت میں شرعی قاضی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی اپنی حیثیت سے کمیٹیاں بنانا اوراعلانات کرنا شریعت کیخلاف ہو نے کے ساتھ ساتھ ملک کی سالمیت کیخلاف بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں