سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لینے سے انکار

درخواست دائر کرنے کا وقت گزر چکا ہے اس لئے یہ درخواست نہیں لیں گے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا موقف


ویب ڈیسک April 18, 2013
سپریم کورٹ نے غداری کیس میں سابق صدر کو پولیس حراست میں نہ لینے کا حکم دے رکھا ہے، ڈاکٹر امجد۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

رجسٹرار سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔


سابق صدر کی جانب سے ان کے وکیل قمر افضل نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جسے انہوں نے لینے سے انکار کردیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ درخواست دائر کرنے کا وقت گزر چکا ہے اس لئے وہ یہ درخواست نہیں لیں گے ، درخواست کو کل عدالتی اوقات کار میں لایا جائے۔


واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تاہم سپریم کورٹ نے غداری کیس میں سابق صدر کو پولیس حراست میں نہ لینے کا حکم دے رکھا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |