سندھ پنجاب2سال میں6لاکھ60ہزارافرادبیروزگار

پنجاب میں بیروزگار افراد کی تعداد17لاکھ سے بڑھ کر21 لاکھ تک پہنچ گئی.


APP August 11, 2012
پنجاب میں بیروزگار افراد کی تعداد17لاکھ سے بڑھ کر21 لاکھ تک پہنچ گئی (فوٹو فائل)

حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کے دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں بے روزگاری کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت بڑھی ہے۔ شماریات ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مالی سال2009-10کے مقابلے میں مالی سال 2010-11 میں ملک کے دیہی علاقوں میں بیروزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی، مالی سال2009-10 میں دیہات میں بیروزگاری کی شرح4.8فیصد تھی تاہم مالی سال 2010-11 میں کم ہو کر 4.7فیصد ہوگئی۔

جبکہ مالی سال 2009-10 میں شہری علاقوں میں بیروزگاری کی شرح 7.2فیصد تھی جو مالی سال 2010-11 میں بڑھ کر 8.8 فیصد ہو گئی، مالی سال 2008-09 میں پنجاب میں بیروزگار نوجوانوں کی تعداد 17لاکھ تھی جو 4 لاکھ کے اضافے سے 2010-11 میں بڑھ کر21 لاکھ تک پہنچ گئی

جبکہ مالی سال2008-09 میں سندھ میں بیروزگار افراد کی تعداد 4لاکھ 40ہزار تھا جو 2 لاکھ 60ہزار کے اضافے سے مالی سال2010-11میں بڑھ کر 7 لاکھ ہو گئی، اس طرح سندھ وپنجاب میں 2سال کے دوران بیروزگار افراد کی تعداد میں 6 لاکھ 60ہزار کا اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں