نواز شریف کے طالبان سے رابطے ہیں اس لئے پنجاب میں دہشت گردی نہیں ہوگی راجا ریاض

پرویز مشرف نے اپنے دورمیں دو بار آئین کو توڑا اس لئے ان کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے، راجا ریاض


ویب ڈیسک April 18, 2013
پیپلز پارٹی نے اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں تمام تر مشکلات کے باوجود جمہوریت کو فروغ دیا، راجا ریاض۔ فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ نواز شریف کے طالبان سے رابطے ہیں، ان ہی تعلقات کی وجہ سے پنجاب میں دہشت گردی نہیں ہو گی۔

فیصل آباد میں انتخابی مہم کے دوران راجا ریاض کا کہنا تھا کہ کسی بھی ریاست میں آئین ہی سب سے مقدم ہوتا ہے جس سے رو گردانی یا خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاتا، سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے دورمیں دو بار آئین کو توڑا اس لئے ان کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے۔

راجا ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں تمام تر مشکلات کے باوجود جمہوریت کو فروغ دیا اور ملک میں پہلی بار صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا، اس لئے انہیں امید ہے کہ عوام 11 مئی کو پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا کر دوبارہ خدمت کا موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے طالبان سے پنجاب میں دہشت گردی نہ کرنے کی اپیل کی تھی ، اس کے علاوہ نواز شریف کے بھی طالبان سے رابطے ہیں، ان ہی تعلقات کی وجہ سے پنجاب میں دہشت گرد حملے نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |