بالی ووڈ میں شادی شدہ اداکاراؤں سے متعلق سوچ میں تبدیلی آرہی ہے کرینہ کپور

بالی ووڈ میں اب نہ صرف شادی شدہ اداکاراؤں کو کام مل رہا ہے بلکہ لوگوں کارویہ بھی ان کی جانب بدلتا نہیں ہے،کرینہ کپور


ویب ڈیسک April 18, 2013
رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ملنے والی فلم آفرز سے مطمئن ہوں، کرینہ کپور فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ اسٹار كرینہ كپور نے كہا ہے كہ بھارتی سینما میں خواتین كے بارے میں تصور بدل رہا ہے جس سے وہ بہت خوش ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ بیبو کی سیف علی خان سے شادی کو 6 ماہ ہو چکے ہیں۔ اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی شدہ زندگی تو شاندار ہے ہی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے بھی انہیں کوئی شکایت نہیں۔ کرینہ کپور کے مطابق ایک زمانے میں شادی کے بعد بالی ووڈ ہیرونز کے کیرئیر ختم ہو جایا کرتا تھا لیکن اب نہ صرف شادی شدہ اداکاراؤں کو کام مل رہا ہے بلکہ لوگوں کا رویہ بھی ان کی جانب بدلتا نہیں ہے۔

کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ملنے والی فلم آفرز سے مطمئن ہیں اور اس بالی ووڈ ٹرینڈ میں تبدیلی سے بہت خوش بھی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |