سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کومشروط طورپرالیکشن لڑنے کی اجازت

رینٹل پاور کیس میں نا تو کوئی نیب میں ریفرنس ہے اور نا ہی مجھے کوئی سزا دی گئی ہے، راجا پرویز اشرف کا موقف


ویب ڈیسک April 18, 2013
وزیر اعظم نےاپنی نااہلی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں بھی اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کومشروط طورپرالیکشن لڑنےکی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے راجا پرویز اشرف کی درخواست کی سماعت کی، سابق وزیر اعظم کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، سردار لطیف کھوسہ، احسن بھون اور عابد ساقی پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے وکلا کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے انتخابی امیدواروں کی فہرست میں ان کا بھی نام شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

راجا پرویز اشرف نے الیکشن ٹریبونل میں اپنی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رینٹل پاور کیس میں نا تو کوئی نیب میں ریفرنس ہے اور نا ہی انہیں کوئی سزا دی گئی، اس کےباوجود ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی اور الیکشن ٹریبونل نے ان کی درخواست مسترد کردی، اس لئے عدالت عالیہ قانون کے تحت الیکشن ٹریبونل کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |